موت العالم موت العالم

موت العالم موت العالم
آج مورخہ 3مارچ 2021،ممبئی کے سماجی حلقوں وملت اسلامیہ کی معرف شخصیت جناب ریاض احمد خان صاحب کا انتقال ہوگیا ۔آپ جماعت اسلامی ہند، کے بزرگ رکن جماعت اور بہت ساری ملی، دینی وسماجی سرگرمیوں کے روح رواں تھے، آپ کئی تعلیمی اداروں، مدارس، ملی تنظیموں، دعوت القران کے ذمہ دار اور فاؤنڈر تھےآپ20 برس تک اسلامک مراٹھی پبلیکیشنز ٹرسٹ کے وائس چیرمین بھی رہے۔آپ کے تحریر کردہ کتابچے اور کتابوں سے ملی اتحاد اور دعوت کے کاموں میں خوب راہ نمائی ملتی ہے ۔
نوجوانوں کو اسلام کے کاز کے لیے حوصلہ دیتے، ان کی راہ نمائی اور تربیت فرماتے تھے۔
اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے ان کے درجات کو بلند فرمائےاور ان کے حسنات کو قبول فرمائے۔ جماعت اسلامی ہند اور ملت اسلامیہ کوایسے مخلصین کا نعم البدل عطا فرمائے آمین ۔
عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری

اپنا تبصرہ بھیجیں