یہ آنسو ، اور وہ آنسو

یہ آنسو ، اور وہ آنسو
سعید حمید
یہ آنسو وہ ہے ، جو پارلیمنٹ میں بہا یا گیا ۔
اور وہ آنسو ؟
جو کھلے آسمان کے نیچے بہایا گیا ۔
وہ آنسو خالص تھا ،
سیاسی نہیں تھا ۔
کسی خاص شخص کیلئے آنکھوں سے نہیں بہہ نکلا تھا ۔
وہ آنسو ، کسانوں کے خلاف جس طرح سازش کی گئی تھی ،
اور یوں لگ رہا تھا جیسے کسان اپنا آندولن زبردست قربانیوں کے باوجود
ہار گئے ؟
یوں لگ رہاتھا ، جیسے سازشی طبقات کامیاب ہوگئے ۔
محنت کش طبقات کمزور پڑ گئے ۔
ان چند آنسوؤں نے ایک زبردست طوفان بپا کردیا ۔
یوں لگا جیسے کسان ہاری ہوئی بازی جیت گئے ۔
دو آنسو اگر خلوص سے ، دل کی گہرائیوں سے نکل کر
آنکھوں سے ٹپک جائیں ، تو حکومت کے ایوان بھی لرز جاتے ہیں ۔
یہ سنا تھا ، کتابوں میں پڑھا تھا ۔
اس کی ایک جھلک غازی پور بارڈر پر دکھائی دی ۔
یہ وہ آنسو تھا ۔
اور ۔۔۔۔یہ آنسو ۔۔۔ جو آپ نے پارلیمنٹ میں دیکھا ؟
کیا کہا جائے !!! لوگ طرح طرح کی باتیں کر ہی رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں