ڈاکٹر الیاس اعظمی کی شبلی شناسی پر ایم فل کی سند تفویض

ڈاکٹر الیاس اعظمی کی شبلی شناسی پر ایم فل کی سند تفویض
اعظم گڑھ۔ڈاکٹر محمد الیاس اعظمی دبستان شبلی کے نامور مصنف ومحقق اور ماہر شبلیات ہیں۔ مختلف موضوعات پر ان کی تین درجن سے زائد کتابیں شائع ہوکر اہل علم سےخراج تحسین حاصل کرچکی ۔ شبلی شناسی ان کا موضوع مطالعہ وتحقیق اور تصنیف ہے۔ اب تک ۱۸؍کتابیں علامہ شبلی کی شخصیت اور خدمات پر وہ لکھ چکے ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق ڈاکٹر محمد الیاس اعظمی کی شبلی شناسی پر یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ اردو نے ایک طالب علم محمد عزیر کو ان کے مقالے ’’ڈاکٹرمحمد الیاس اعظمی بحیثیت شبلی شناس‘‘ پر ایم فل کی سند تفویض کی ہے۔ یہ مقالہ نامور ادیب ، شاعر اور نقاد ڈاکٹر خالد ندیم صدرشعبہ اردو کے زیر نگرانی لکھا گیا ہے۔ اس اطلاع پر پرستاران شبلی کے حلقہ میں خوشی کا ماحول ہے اور مقتدر اہل علم و ادب نے ڈاکٹر محمد الیاس اعظمی کو مبارک باد دی ہے۔ خاص طو رپر ان کے اساتذہ نے ان کی ترقی اور صحت کےلیے دعائیں دی ہیں۔

کیٹاگری میں : ادب

اپنا تبصرہ بھیجیں