چراغ پاسوان نے نتیش کمار کی حلف برداری کے بعد کہا

چراغ پاسوان نے نتیش کمار کی حلف برداری کے بعد کہا
آپ کو وزیر اعلی بنانے کیلئے بی جے پی کو مبارکباد!
پٹنہ، 16 نومبر (آئی این ایس انڈیا)
نتیش کمار نے آج بہار کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس کے فورا بعد ہی ان کے سخت حریف رہے ایل جے پی کے سربراہ چراغ پاسوان نے ٹویٹ کیا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے طنز کیا کہ امید ہے کہ آپ این ڈی اے کے وزیر اعلی رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کو وزیر اعلی بنانے کے لئے بی جے پی کو مبارکباد۔چراغ پاسوان نے کہاکہ قابل احترام نتیش کمار جی کو دوبارہ وزیر اعلی بننے پر مبارکباد،مجھے امید ہے کہ حکومت اپنا دور پورا کرے گی اور آپ این ڈی اے کے وزیر اعلی رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں 4 لاکھ بہاریوں کے ذریعہ تیار کردہ ’بہارفرسٹ، بہاری فرسٹ‘ نقطہ نظر دستاویز بھیج رہا ہوں تاکہ اس میں بھی جو کام پوراکرسکیں ،وہ کردیں۔ آپ کو پر ایک بار پھر وزیراعلی بننے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو بنانے پر مبارکباد۔ بتادیں کہ چراغ پاسوان نے بہار اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو کے خلاف امیدوار کھڑے کئے تھے اور نتیش کمار پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا تھا۔چراغ پاسوان کئی مواقع پر بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے دیکھے گئے، تاہم ایل جے پی نے اسمبلی انتخابات میں زیادہ فائدہ حاصل نہیں کیا اور وہ صرف ایک سیٹ جیت سکی۔
سپریم کورٹ میں پالگھر کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی ،درخواست میں سی بی آئی جانچ کی مانگ
نئی دہلی، 16 نومبر (آئی این ایس انڈیا)
پالگھر میں 2 سادھوئوں اور ان کے ڈرائیور کے قتل کے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کے مطالبہ سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت اگلے ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ آج دوپہر کے کھانے کے بعد سماعت بنچ کے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے کہا ہے کہ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے بعد چارج شیٹ داخل کی ہے۔ غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ کے بارے میں ٹویٹ کیلئے گرفتارسمت ٹھاکر نے ان کے خلاف تینوں ایف آئی آر کو ایک ساتھ جوڑنے اور تحقیقات ناگپور منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ اس طرح کا حکم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، آپ وہاں پٹیشن دائر کریں۔ مہاراشٹر حکومت نے کہا ہے کہ ٹھاکر سے تفتیش مکمل ہوگئی ہے، اب ضمانت کی درخواست کی مخالفت نہیں کی جائے گی، سپریم کورٹ نے بیان ریکارڈ پر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں