ماہ رمضان کا پیغام

ماہ رمضان کا پیغام
محمد حسین شیرانی
خیر و برکت کا یہ مہینہ 29یا 30دن بعد دوگانۂ عید کے ساتھ تکمیل کو پہنچے گا ۔رمضان کا مہینہ روزہ، تقویٰ ، عبادت اور راست بازی کا مہینہ ہوتا ہے جس کے دوران انسان اپنے رب سے زیادہ قریب ہو جا تا ہے۔ ما ہ رمضان کے دوران انسانی قدروں کا احترام ان پر عمل نیکو کاری اور راست بازی اہل ایمان کے روز مرّہ کا حصہ بن جا تی ہیں جس سے پوری انسانیت کو فائدہ پہنچتا ہے۔ ماہ رمضان ہر مسلمان کو غیر سماجی سرگرمیوں ، تشدّد اور دہشت گردی سے باز رہنے کا پابند کرتا ہے ۔ پورے مہینے اہل ایمان عبادت میں گزار دیتے ہیں ۔ ماہ رمضان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگاتے ہیں کہ اس مہینے کے دوران 1 نیکی پر 70نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔ مئی ،جون کے روزے سحری سے افطار تک 16سے 17گھنٹے کے ہو رہے ہیں اور مسلمان صرف اللہ کی رضا کے لئے ہی شدّت اٹھا سکتا ہے کیونکہ روزے اللہ کے لئے رکھے جاتے ہیں۔
افطاری، جو عام حالات میں اجتماعی طور پر ہی کی جا تی ہے ، باہمی رواداری ، احترام ، بھائی چارہ ، امن و امان اور ہم آہنگی کا پیغام عام کرتی ہے۔رمضان کے دوران کسی بھی طرح کا تشدّد ممنوع ہے ۔ اسلئے ہم لوگوں کو چاہئے کہ پورے احترام کے ساتھ رمضان کے روزے رکھیں ، اس کی رحمتوں سے فیضیاب ہوں اور اپنے اللہ کو راضی کریں۔ روزوں کے دوران اللہ کے بندوں ،اپنی ملت اور ملک کی سلامتی ، خوشحالی ، امن اور ہم آہنگی کے لئے دعائیں کی جائیں تو ان کے زیادہ مقبول ہونے کا یقین ہے اور ہر مسلمان کو فلاح و بہبود، خیر و برکت ، امن و امان اور ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں