ممبا دیوی اسمبلی حلقہ سے اسمبلی کا اگلا الیکشن لڑوں گا :شمشیر خان پٹھان

عوامی وکاس پارٹی کا ساتواں یوم تاسیس شاندار طریقے سے منایا گیا
ممبا دیوی اسمبلی حلقہ سے اسمبلی کا اگلا الیکشن لڑوں گا :شمشیر خان پٹھان
ممبئی :(پریس ریلیز )یکم مئی ۲۰۱۲؍ کی تشکیل کی گئی عوامی وکاس پارٹی نے گزشتہ روز یکم مئی ۲۰۱۹؍ کو ۷؍سال مکمل کیئے اور آٹھویں سال میں شاندار قدم رکھا اس موقع پر ہر سال کی طرح عوامی وکاس پارٹی نے مراٹھی ساہتیہ سنگھ ہال چرنی روڈ میں پروگرام منعقد کیا تھا اور ہال مہامانوں اور عوامی وکاس پارٹی کے کارکنان سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ پروگرام کی شروعات میں موسیقی کا پروگرام ہوا جس میں عوامی وکاس پارٹی کیلئے بنائے گئے مراٹھی نغمہ کو لوگوں نے خوب سراہا ۔ اس موقع پر مختلف ریاستوں اور مہاراشٹر کے مختلف ضلعوں سے پارٹی کارکنان اور مہمانان آئے تھے اس موقع پر عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان نے اپنے موقف کو ظاہر کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی نفرت کی سیاست کو لتاڑا اور ساتھ ہی کہا کہ پارٹی کارکنان کا اسرار اور اسمبلی میں جا کر فرقہ پرستوں کے خلاف لڑنے کی اسد ضرورت کی وجہ سے انہوں نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ وہ آنے والے اسمبلی چناؤ میں ممبا دیوی اسمبلی حلقہ سے چناؤ لڑیں گے ۔ اس اعلان کو ہال میں موجود تمام لوگوں نے تالیوں کی گونج میں خوب سراہا اور یک بعد دیگر عام مقررین نے ان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور دعائیں دیں اور آج سے ہی ممبا دیوی اسمبلی حلقہ کے تمام لوگوں سے مل کر شمشیر خان پٹھان اور ان کے بے باک آواز کو اسمبلی میں بھیجنے کی گذارش کریں گے اور تمام لوگ تن من دھن سے ان چار مہینوں میں کام کرکے شمشیر خان پٹھان کو اسمبلی پہنچائیں گے ۔ اس موقع پر سینئر صحافی عزیز برنی نے کھل کر شمشیر خان پٹھان کے اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ آج بھی آپ کے اندر ایک پولیس والا زندہ ہے جو ہر وقت ناانصافی اور سماجی چور اچکّوں سے مسلسل لڑتا رہتا ہے لیکن آپ کے اس پولیس والے رویہ کی ضرورت ہے مہاراشٹر اسمبلی میں وہاں جا کر سیاسی مجرموں کا سامنا کریں اور انہیں شکست دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی بے باکی اور فرقہ پرستوں سے لڑنے کا طریقہ تمام قوموں کے دل کو چھوتا ہے اور بغیر کسی قوم سے نفرت کرتے ہوئے آپ اپنی جنگ لڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج سے لے کر پورے الیکشن میں وہ شمشیر خان پٹھان کی ہر میٹنگ میں رہیں گے اور انشا اللہ انہیں اسمبلی میں بھیج کر ہی دم لیں گے ۔ اس موقع پر مشہور وکیل مبین سولکر نے شمشیر خان پٹھان کی بے باک طریقہ سے لڑنے کی صلاحیتوں کو مانا اور کہا کہ جب پہلی بار ہائی کورٹ میں میرا اور شمشیر خان پٹھان کا سامنا ہوا اس وقت کورٹ میںان سے میرا بہت گرم بحث و مباحثہ ہوا اور مجھے لگا کہ اب شمشیر خان پٹھان سے میرے تعلقات ختم ہو گئے لیکن تعجب لیکن تعجب جب ہوا کہ کورٹ کے باہر آتے ہی شمشیر خان پٹھان نے مجھ سے کہا کہ میں نے بہت اچھے طریقے سے کیس لڑا اور آگے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو مجھ جیسا ہی وکیل دیکھنا چاہتے ہیں ان کی اس بات پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔ میرا روڈ سے آئے مہمان کمل مینائی نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ شیوسینا میں کام کرتے تھے لیکن لوک سبھا چناؤ کے دوران شیوسینا نے وکاس کا مدعہ چھوڑ کر ہندوتوا کا مدعہ اپنایا تو انہوں نے اپنے سیکڑوں کارکنان کے ساتھ شیوسینا سے علیحدگی اختیار کر لی اور آجو شیوسینا نے برقعہ پر پابندی کی بات کی تو اپنے سیکڑوں کارکنان کے ساتھ استعفی دے کر عوامی وکاس پارٹی کو بڑھانے کیلئے محنت کریں گے ۔ مشہور سیاستداں اسمعیل باٹلی والا نے کہا کہ آج اسمبلی خالی ہے اور حق و انصاف اور ظلم کے خلاف لڑنے کی کوئی آواز نہیں ہے اور یہ آواز پورے مہاراشٹر میں صرف اور صرف ایک ہی آواز پہنچا سکتا ہے وہ ہے شمشیر خان پٹھان جو مسلسل سات سالوں سے مسلم دلتوں اور پچھڑی جماعتوں کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے فرقہ پرستوں کو ہر موڑ پر شکست دیتے ہیں ۔اس موقع پر دلت لیڈر گجانند شیرساٹ اور یشونت گنگئونے نے بھی یقین دلایا کہ وہ ممبادیوی حلقہ کے تمام دلتوں اور پچھڑوں کے گھر گھر جا کر شمشیر خان پٹھان کیلئے ووٹ مانگیں گے ار انہیں اسمبلی پہنچا کر ہی رہیں گے ۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شمشیر خان پٹھان نے کہا کہ وہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ ابوعاصم اعظمی ،مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اور دلت رہنما پرکاش امبیڈکر و ان سبھی کے عہدیداران سے بات کریں گے اور ان سبھی سے میری گذارش ہے کہ وہ مجھے اپنا امیدوار سمجھ کر میرا ساتھ دیں اور ووٹوں کی تقسیم سے روکیں کیونکہ ان کا اور میرا مقصد ایک ہے ۔ممبا دیوی کے ووٹرس مقامی ایم ایل اے کے مسلسل دس سال کی ناکامی سے اکتا چکے ہیں جنہوں نے ان دس سالوں میں کوئی ٹھوس کام نہیں کیا ہے اور مولانا آزاد فائینانشیل کارپوریشن میں ہوتے ہوئے وہ حکومت سے پانچ سو کروڑ کا فنڈ نہیں لا سکے جو فنڈ عوامی وکاس پارٹی کے احتجاج اور جدوجہد سے کانگریس حکومت نے منظور کیا ہے ۔ شمشیر خان پٹھان کے اس فیصلے سے ممبادیوی کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کئی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ خود کانگریس کے کارکنان بھی ان کے اس فیصلے سے خوش ہیں ۔ اس موقع پر عوامی وکاس پارٹی کی خاتون صدر نور بانو غوث ، نائب صدر ہروندر سنگھ خالصہ ، اکولا کے نگر سیوک عقیل پنجابی ،ایڈوکیٹ عباس کاظمی ، کرناٹک سے حفیظ سعادت ، ایس ڈی پی آئی کے صدر صادق قریشی ، پیس پارٹی کے صدر حبیب خان ،پی ایف کے صدر یوسف ، ویلفیئر پارٹی کے کارکنان ہارون افروز کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں اہم شخصیات موجود تھیں ۔